بھٹکل:28/جنوری (ایس او نیوز) سمودایا ترقی منصوبہ جات کے تحت 30خواتین کو سپاری پتے ، پیپر کا استعمال کرتے ہوئے بہترین دستکاری اشیاء تیار کرنے کے سلسلے میں مفت تربیتی کیمپ اور نمائش کا پروگرام مرڈیشور میں منعقد ہوا۔
سنڈیکیٹ بینک کے مینجر جوسف نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے خواتین کو خود روزگاربنانے میں جو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ان کی تفصیل پیش کی۔ آر این شٹی کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کی۔ تربیت کیمپ میں استانی کے فرائض انجام دینے والی بنواسی سے تشریف لائیں رشمی بھٹ پروگرام میں موجود تھیں۔ کنیکا کماری نے استقبال کیا۔ گایتری اور ساتھیوں نے پرارتھناکی۔ وینا آچاری نے شکریہ اداکیا۔ سی ڈی ٹی پی منصوبے کے پرکاش جے سی نے نظامت کی ۔ شویتا اور کنیکا نے اپنے تاثرات پیش کئے۔